وزیراعلیٰ کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی غیرفعال

8 Jun, 2024 | 01:35 PM

(راؤ دلشاد) لیگی ارکان اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ مریم نواز کی تشکیل کردہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کو نظرانداز کرنے کا انکشاف ہو گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کی تشکیل دی گئی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی لاہورغیرفعال ہو گئی، ارکان اسمبلی کی دھڑا بندی سے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی مقاصدحاصل کرنےمیں ناکام ہو گئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے 3 اجلاسوں کے فیصلوں سے تاحال شرکت کرنیوالےبھی لاعلم ہیں، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی تاحال 3 میٹنگز ہوئیں۔

 ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےایک اجلاس میں بھی ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی حاضری مکمل نہیں رہی، لاہور کے ارکان قومی اسمبلی کی اکثریت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگزکو خاطر میں ہی نہیں لائی، لاہورکےبعض ارکان صوبائی اسمبلی نےبھی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگز سے اجتناب کیا۔

 واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے رانا مبشر اقبال کی کنوینئرشپ میں 35 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی تھی، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو کمیٹی کی سیکرٹری ہیں۔
 

مزیدخبریں