بزرگ خاتون کا رقص ، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

8 Jun, 2024 | 12:26 PM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک: بزرگ خاتون کی رقص کرنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوں زیر گردش ہے جس میں انہیں رقص کرتے دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے خاتون پر تنقید کی۔نجی ٹی وی  کے مطابق مذکورہ خاتون کا یہ رقص مراکش میں ایک روایتی جشن کے موقعے پر سامنے آیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔بعض صارفین نے بزرگ خاتون ڈانسر کو اللہ سے توبہ کرنے کو کہا ہے جب کہ کچھ صارفین نے ان کے لیے ہمدردی بھرے تبصرے بھی کیے۔

 کچھ سوشل میڈیا صارفین نے رقص کرتی بزرگ خاتون سے متعلق کہا کہ ہوسکتا ہے خاتون چند پیسے کمانے کے لیے مجبوری میں ڈانس کر رہی ہوں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنا سر بھی ڈھانپا ہوا ہے اور عینک بھی پہن رکھی ہے۔

مزیدخبریں