سولر پینل کی قیمتیں بڑھ گئیں

8 Jun, 2024 | 11:59 AM

(خان شہزاد)  وفاقی بجٹ میں سولر  پینلز  پر ٹیکس لگنے کی افواہوں کے باعث سولر پلیٹس کی فی واٹ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

  وفاقی حکومت کے مجوزہ  بجٹ میں سولر پینل پر ٹیکس لگائے جانے کی افواہیں سستی بجلی کی خواہش رکھنے والے شہریوں پر بھاری پڑنے لگیں، سولر پلیٹس کی قیمت میں 8 روپے فی واٹ اضافہ ہو گیا، 580 واٹ کی سولر پلیٹس 4 سے 5 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں، 180سے 280 واٹ کی چھوٹی پلیٹس بھی 1000 سے 1500 روپے مہنگی ہو گئیں۔

  سولر پلیٹس کے تاجروں نے ویئر ہاؤسز میں مال روکنا شروع کردیا، بجٹ کے بعد سولر مزید مہنگے داموں بیچنے کی غرض سے مال روکا جارہا ہے۔
 

مزیدخبریں