لاہور ہائیکورٹ: الیکشن ٹربیونلزکے قیام کےآرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئےمقرر

8 Jun, 2024 | 11:47 AM

Ansa Awais

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن ٹربیونلزکےقیام کےآرڈیننس کے خلاف درخواست 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

 جسٹس شمس محمود مرزا ،شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کریں گے، عدالت نے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے دلائل دینے کی ہدایت کررکھی ہے۔

 واضح رہے کہ مفادعامہ کی درخواست میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور وزیر اعظم شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں