ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی،پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے، پارلیمانی لیڈر کیلئے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی بارے آگاہ کریں گے۔