پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

8 Jun, 2024 | 10:56 AM

Ansa Awais

  سٹی42 : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں سمندر کی اہمیت ، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کو کم کرنا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق زمین کی سطح کا تقریباً 70 فیصد حصہ سمندروں سے ڈھکا ہوا ہے، ہر دوسری سانس جو ہم لے رہے ہیں اس کیلئے ہمیں سمندر کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ سمندر حرارت کو جذب کر کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کم کر کے ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر میں جو کچرا ہے اس کا 80 فیصد انسانوں کی وجہ سے ہے جس کے سبب سمندر کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، انسانوں نے سمندر میں اتنا کچرا ڈال دیا ہے کہ 2050ء تک زمین پلاسٹک کے سیارے میں تبدیل ہو سکتی ہے، سمندر میں موجود پلاسٹک کے اجزاء ہمارے خون میں شامل ہوکر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

یونائیٹڈ نیشن انوائرمینٹل پروگرام کے مطابق سمندر معیشت میں سالانہ ڈیڑھ کھرب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں، سمندروں کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں