فیکٹری مالک کے تشدد سے 13 سالہ بچہ جاں بحق

8 Jun, 2024 | 10:11 AM

( سٹی42)  لاہور   کے علاقے اسلام پورہ میں فیکٹری مالک کے تشدد سے 13سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ورثا کا کہنا ہے کہ 13 سالہ وقاص نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا جو فیکٹری  مالک سلیم اس کے بیٹے اور ساتھیوں کے بے جا تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کی جانب سے لڑکے کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کرتے ہوئے   فیکٹری مالک سمیت پانچ افراد کو نامزد کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا  گیا ہے۔

ایف آئی آر میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں  جبکہ لاش کو ریسکیو ٹیم نے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

مزیدخبریں