رحیم یار خان میں ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر میں دو پولیس اہلکار شہید

8 Jun, 2024 | 01:19 AM

سٹی42:  رحیم یار خان کے علاقے شیدانی میں پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو کانسٹیبل شہید ہو گئے۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے دو کانسٹیبلوں کے شہید ہونے کے واقعہ کا  نوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی۔ 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کے دوران شہادت پانے والے کانسٹیبلوں  کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ   ڈرائیور کانسٹیبل شفیق احمد اور کانسٹیبل ذیشان خرم نے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا۔ 

آئی جی نے  زخمی ہونے والے اہلکار محمد اسحاق کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا اور فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی پی او رحیم یار خان کو سختی سے  ہدایت کی۔ 

انہوں نے آر پی او بہاولپور اور ڈی پی او رحیم یار خان کو شہید کانسٹیبلز کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کر کے انہیں تسلی دینے اور ان کی مناسب  دیکھ بھال کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ شہید ہونے والے بہادر اہلکاروں کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزیدخبریں