نواز شریف کی مری میں لیگی سینیٹرز سے ملاقات میں عمران خان کی انتقامی کارروائیوں پر تنقید

8 Jun, 2024 | 12:29 AM

اویس کیانی: مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے لیگی سینیٹرز کو ایوان میں عوام کے مسائل کی بھرپور نشاندہی کرنے  کی ہدایت کر دی۔ 

مری میں مسلم لیگ نون کے  سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں  ن لیگ کے صدر  میاں نواز شریف نے ارکان سےاہم امور پر بات چیت  کی اور انہیں خروری ہدایت جاری کیں۔

میاں نواز شریف نے  ملک کی خاطر مل کر چلنے کی پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم ملک کی خاطر اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھے تاکہ ملک دوبارہ پٹری پر آ سکے۔ 

نواز شریف نے اپنی گفتگو  میں عمران خان کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جب ہ، جیل میں قید تھے تو  ہماری  قید کے دوران عمران خان نے ہم پر اپنا پھرپور زور چلایا  ۔ وہ  امریکہ میں جا کر بھی ہمارے جیل میں اے سی اتارنے کی باتیں کرتا تھا ۔ میں نے کبھی یہ سوچا تک نہیں کہ اس سے انتقام لوں،  نہ مجھے اس سے کوئی غرض ہے کہ اس کو کون کون سی سہولیات مل رہی ہیں۔ 

سعدیہ عباسی کو خوش آمدید

نواز شریف نے مری کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کو  دیکھا تو انہیں خوش آمدید کہا ۔ نواز شریف نے کہا مجھے یاد ہے جب میں اور شاہد خاقان جیل میں تھے تو سعدیہ عباسی صاحبہ صبح شام ہماری خدمت کرتی رہتی تھیں۔  سعدیہ عباسی نے بھی بہت مشکل حالات کا سامنا کیا ۔

نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر شاہد خاقان عباسی کو اپنا ساتھی قرار دے دیا ۔  انہوں  نے کہا شاہد خاقان عباسی میرے مشکل کے ساتھی ہیں اور ان سے پرانا تعلق ہے۔ 

نواز شریف نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور  دیا۔ 

مریم نواز کی گرفتاری کا واقعہ

نواز شریف نے اجلاس میں مریم نواز کی گرفتاری کے واقعے کا ایک بار پھر ذکر  کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اتنا ظلم ہوا کہ میری آنکھوں کے سامنے میری بیٹی کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ لوگ مریم نواز کو باہر سے بھی گرفتار کر سکتے تھے لیکن ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح مجھے توڑ سکیں ۔ نواز شریف کی تقریر کے دوران مریم نواز نے بھی اپنی گرفتاری کا واقعہ سنا دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ  شہباز انکل مجھے بلایا کہ نیب والے آپ کو گرفتار کرنے آئے ہیں میں نے کہا میں والد صاحب سے مل آوں۔ میںنے  اندر ابھی میاں نواز شریف سے بات شروع ہی کی تھی کہ مجھے گرفتار کر لیا نیب والوں نے۔ 

مزیدخبریں