ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عثمان بزدار کے شریک ملزم مظاہر بیگ کی عبوری ضمانت منظور

 عثمان بزدار کے شریک ملزم مظاہر بیگ کی عبوری ضمانت منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین :رشوت دیکر من پسند افراد کو عہدوں پر تعینات کرنے کا مقدمہ میں سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے شریک ملزم مظاہر بیگ نے عبوری ضمانت دائر کردی،عدالت نے 16 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے شریک ملزم مظاہر بیگ کی 16 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور اینٹی کڑپنش حکام کو گرفتاری سے روک دیا۔عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی عثمان بزدار کے شریک ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ ملزم عثمان بزدار اور فرح گوگی کا شریک ملزم ہے