فواد چوہدری13 ٹکٹ ہولڈرز کو استحکام پاکستان پارٹی میں لانےکےلئےسرگرم

8 Jun, 2023 | 09:46 PM

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کے بعد فواد چوہدری  پی ٹی آئی کے متعددرہنماوں سے رابطہ کر کے انہیں استحکام پاکستان پارٹی میں آنے کے لئے قائل کر رہے ہیں۔وہ اب تک 13 ٹکٹ ہولڈرز کو استحکام پاکستان جماعت میں شمولیت کی دعوت دے چکے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید راہنماوں کو توڑنے کا مشن فواد چوہدری نے رابطہ جہانگیر ترین کے کہنے پر شروع کیا ہے۔ 

فواد چوہدری کے قریبی  ذرائع کا کہنا ہے کہ  وہ خیبر پختونخوا سے بہت سے دوستوں سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے پاس عمران خان کے راز ہیں جنہیں بوقت ضرورت وہ استعمال کریں گے۔ذرائع کے مطابق  فواد چوہدری کو استحکام پاکستان جماعت میں اہم عہدہ دیا جائے گا تاہم فواد چوہدری ایک ماہ تک سامنے آئے بغیر استحکام پاکستان کی مضبوطی میں کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں