ویب ڈیسک: ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اب متحدہ عرب امارات صرف عمارات کی تعمیر میں جدت ہی نہیں بلکہ دفاترمیں ملازموں کو بہت تخلیقی ماحول اورسہولیات فراہم کرنے میں بھی مغربی ممالک کا مقابلہ کر رہا ہے۔متحدہ عرب امارات نے وفاقی حکومت کے بعض ملازمین کے لئے ہفتہ میں صرف چار دن کام اور تین دن آرام کرنے کا "کمپریسڈ ورک ویک " متعارف کروا دیا۔
سر دست یہ نئے اوقات کار صرف وفاقی حکومت کے مخصوص ملازمین کو یکم جولائی سےفراہم کئے جائیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے متعارف کروائے جا رہے نئے لچکدار دفتری طریقہ کار کا مقصد وفاقی شعبے کے اندر کارکردگی اور لچک بڑھانا ہے۔ کام کے اوقات کی نئی اقسام ملازمت فراہم کرنے والے اداروں کی منظوری سے مشروط ہیں۔
دوبئی کے اخبار خلیج ٹائمز کے مطبق 'کمپریسڈ ورک ویک' پیٹرن ملازمین کو کم دنوں میں سرکاری ہفتہ وار کام مکمل کرنے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔ اس پیٹرن کے تحت ملازمین ہفتے میں چار دنوں میں زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے کام کر سکتے ہیں۔
یکم جولائی سے نافذ کئے جا رہے کام کےنئے ضوابط ملازمین کو اپنی ملازمت کی قسم میں تبدیلی کی درخواست کنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ اب پارٹ ٹائم س ملازم کل وقتی کام حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں اور کل وقتی ملازم اس کے برعکس پارٹ ٹائم بنیا پر کام کر سکتے ہیں۔
نئے ضوابط میں جز وقتی کام کے لیے رہنما اصول یہ ہیں کہ ملازمین کو کم از کم آٹھ گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 32 گھنٹے فی ہفتہ کام کرناہے۔ انہیں کم از کم ایک دن اور ہفتے میں چار دن تک کام ضرورکرنا ہو گا۔
متحدہ عرب امارات کمیں ملازموں کے لئے کام کے نئے طریقہ کار میں وفاقی وزارتوں، اداروں اور اداروں کے ملازمین کے لیے کام کے نمونوں کی پانچ الگ اقسام متعارف کروائی گئی ہیں۔ یہ سب ادارے کے سربراہ کی منظوری سے مشروط ہیں۔
1. سائٹ پر کام: ملازمین سرکاری کام کے اوقات کے دوران یا تو اپنے مقرر کردہ کام کی جگہ پر یا تنظیم کی شاخوں میں سے کسی ایک پر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔
2. ملک کے اندر دور دراز سائیٹ پر کام: ملازمین کوادارہ کی دفتری جگہ سے باہر لیکن متحدہ عرب امارات کے اندر اپنے فرائض انجام دینے کا اختیار ہے۔ یہ پیٹرن کابینہ کے قائم کردہ ریموٹ ورک سسٹم کے تحت چلتا ہے۔
3. ملک سے باہر کام: ملازمین بیرون ملک رہ کر بھی اپنی ملازمت کی ذمہ داریاں پوری کر سکتے ہیں۔
4. کام کے زیادہ گھنٹے (کمپریسڈ ورک ویک): اس کام کے پیٹرن کا انتخاب کرنے والے ملازمین کم کام کے دنوں میں مکمل سرکاری ہفتہ وار کام کے اوقات کا احاطہ کرتے ہیں۔
5. ہائبرڈ کام: اس کام کے انتظام میں سائٹ اور دور دراز کے کام کا مجموعہ شامل ہے۔ یہ مخصوص ملازمت کی ضروریات کے مطابق کام کے مختلف نمونوں کو ملانے کی لچک پیش کرتا ہے۔
امارات کی حکومت کے نئے ضوابط کے مطابق روزگار کی اقسام
1. کل وقتی: روزانہ کام کے مکمل اوقات کے لیے وفاقی ادارے کے لیے ملازمت کرنا۔
2. پارٹ ٹائم: کام کے اوقات یا مخصوص تعداد میں دنوں کے لیے ملازمت کرنا۔
3. عارضی: مخصوص پروجیکٹ یا کام کے لیے عارضی معاہدے کے تحت روزانہ کام کے اوقات کے لیے ملازمت کرنا۔
4. لچکدار: کام کے بوجھ، اقتصادی تغیرات، اور تنظیم میں آپریشنل عوامل کی بنیاد پر کام کے اوقات یا کام کے دنوں میں تبدیلی کے امکان کے ساتھ وفاقی ادارے کے لیے کام کرنا۔
افرادی قوت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملازمین کے لئے زیادہ لچکدار سہولیات مہیا کر کے متحدہ عرب امارات بہتر افرادی قوت کے لئے مزید پرکشش منزل بن رہا ہے۔