ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ وسطی ایل اے15ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کےضیاالقمر کی برتری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 15 میں ضمنی الیکشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج میں پیپلز پارٹی کے امید وار  ضیا القمر اور مسلم لیگ  نون کے امیدوار مشتاق منہاس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے تین گھنٹے بعد تک دو تہائی سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی ضیر سرکاری نتائج آ چکے ہیں جن کے مطابق ضیا القمر کو مشتاق منہاس پر معمولی برتری حاصل ہے جبکہ آزاد کشمیر کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار کو انتہائی تھوڑے ووٹ ملے ہیں۔ 

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم  سردار تنویر الیاس کے تحریک انصاف چھوڑ کر اپنی نشسست سے استعفیٰ دینے سے خالی ہونے والی باغ وسطیٰ کی نشست ایل اے 15 میں سردار تنویر سے پہلے مشتاق منہاس کامیاب ہوئے تھے جو مسلم لیگ نون کی حکومت میں وزیر بھی رہے لیکن حکومت ختم ہونے کے بعد گزشتہ الیکشن میں وہ سردار تنویر سے ہار گئے تھے۔

ضمنی انتخاب میں 18 امیدوار حصہ لیا۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمراں اتحاد میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ  ہوا جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کرنل راجہ ضمیر (ر) میدان میں اپنی موجودگی کا احساس تک نہیں دلا سکے۔ 

الیکشن کے لئے قائم 189 پولنگ اسٹیشنز میں سے 29 حساس اور 20 انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے تاہم پولنگ کے دوران اکا دکا جھگڑوں کے سوا کوئی تلخ واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔  پولیس اور ایف سی کے 3 ہزار سے زائد اہلکاروں نے ضمنی انتخاب میں پولنگ سیکیورٹی کی ڈیوٹی کی۔پولنگ سٹیشن نمبر182بنی پساری پر الیکشن کا عملہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کے نشان پر ٹھپے لگاتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اس پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے شکایات کا نوٹس لے کر پریزائیڈنگ آفیسر تبدیل کر دیا۔

باغ آزاد کشمیر میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور  مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزرمریم نواز  دونوں نے خود شرکت کی۔ ان قومی راہنماوں کی انتخابی مہم میں شمولیت سے علاقہ میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا تھا۔