(ویب ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے موجود ہیں جہاں سوالات و جوابات کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک چیئرمین پی ٹی آئی سے رقم کی منتقلی اور کابینہ سے منظوری دینے کے حوالے سے سوالات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم عمران خان سے القادر ٹرسٹ کی زمین لینے کے حوالے سے بھی سوالات پوچھے گئے کہ القادر ٹرسٹ کی زمین کب ملی۔
اس دوران عمران خان کو نیب کی جانب سے پینے کیلئے پانی بھی دیا گیا اور جوس کی پیشکش بھی کی گئی۔