جمال الدین: جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 44 شر پسند ملزمان کو جمعرات کے روز جسمانی ریمانڈ کے لئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ ہو چکی ہے، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا باقی ہے ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ ملزمان سرور روڈ تھانہ کے مقدمہ میں ملوث ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
جناح ہاؤس حملہ؛44 شر پسند ملزموں کا7روزہ جسمانی ریمانڈ
8 Jun, 2023 | 06:53 PM