وقاص احمد :شالیمار پولیس نے نشے کے عادی بھائی کو قتل کرنے والی بہن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا.
پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے میں بہن نے ڈنڈے مار کرنشئی بھائی کو قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول حمزہ کا اپنی بہن عینہ کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا ۔جس پر اس نے چھاتی پر ڈنڈے مارے ۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔