یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کےبورڈ نے24تحقیقاتی خاکوں کی منظوری دےدی

8 Jun, 2023 | 06:36 PM

زاہدچودھری: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی و تحقیقی بورڈ نےکورسز میں رجسٹریشن کیلئے24ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی منظوری دے دی۔ بورڈ کے اجلاس میں کئی ریسرچ سکالرز کے تحقیقی مقالوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ 

 یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعلیمی و تحقیقی بورڈ ن کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر احسن وحید راٹھورنے کی۔

اجلاس میں ڈاکٹر حبیبہ مقصود ، ڈاکٹر انعم رؤف ، ڈاکٹر آمنہ غفار کے مقالہ جات کا جائزہ گیا، اس کے علاوہ ڈاکٹر عثمان رشید ، ڈاکٹر حنا نصیر، ڈاکٹر شاہد نسیم کے مقالہ جات ، ڈاکٹر طارق بشیر ،ڈاکٹر محمد ثاقب سمیت دیگر کے مقالہ جات کا  بھی جائزہ لیا گیا


اجلاس میں مختلف پروگرامز کیلئے مقالہ جات کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں