ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے ،اقتصادی سروے رپورٹ   

 رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے ،اقتصادی سروے رپورٹ   
کیپشن: Ishaq dar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق رواں مالی سال اہم معاشی اہداف حاصل نہ ہو سکے ۔

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال2022-23 معاشی شرح 0.29 فیصد رہی،رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا تھا ،رواں مالی سال زرعی شعبے کی پیداوار 1.55فیصد رہی ،رواں مالی سال کیلئے زرعی شعبے کا پیداواری ہدف 3.9 فیصد مقرر تھا ،رواں مالی سال صنعتی شعبے کی پیداوار منفی2.94فیصد رہی،جاری مالی سال کیلئے صنعتی شعبے کا ہدف 5.9 فیصد مقرر تھا ۔

 رپورٹ کے مطابق مالی سال2022-23 کیلئے خدمات شعبے کی ترقی 0.86 فیصد رہی،رواں مالی سال کیلئے خدمات شعبے کا ہدف5.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا،ملکی معیشت کے مجموعی حجم میں 33.4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ،رواں مالی سال معیشت کاحجم 375ارب ڈالر سے کم ہوکر 341.6 ارب ڈالر پر آگیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی فی کس آمدنی میں 198 ڈالر کی کمی ہوئی ،رواں مالی سال2022-23 میں فی کس آمدن 1568 ڈالر رہی،کپاس کی پیداوار41فیصد کمی سے49لاکھ10ہزارگانٹھیں رہ گئیں ،گذشتہ سال کپاس کی پیداوار 83لاکھ 30ہزارگانٹھیں تھی ،چاول کی پیداوار 21.5 فیصد کمی سے 73 لاکھ 30 ہزار ٹن رہی ،گذشتہ سال چاول کی پیداوار 93لاکھ20 ہزار ٹن تھی ۔

رپورٹ کے مطابق گندم کا پیداواری ہدف حاصل نہ ہوسکا،پیداوار گذشتہ سال سے زیادہ رہی ،گندم کی پیداوار5.4فیصد اضافے سے2 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی ،گذشتہ سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 62 لاکھ میٹرک ٹن تھی ،گنے کی پیداوار 2.8 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 11لاکھ ٹن رہی۔