ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی میں مزید 2 ارکان کو شامل کرلیا گیا۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی میں نئے شامل ہونے والے ارکان میں بیرسٹر علی بخاری اور شعیب شاہین شامل ہیں۔ کور کمیٹی اراکین میں اضافے کیلئے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا دستخط شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔