ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے شارع فیصل پر نرسری کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا لگتا ہے۔ زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 افراد سیکیورٹی گارڈ کی وردیوں میں ملبوس تھے۔