ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقتصادی سروےبرائے 2023-2022 وزیراعظم کو پیش کر دیاگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کے ارکان نے وزیراعظم ہاوس جا کر ملاقات کی۔

سرکاری زرائع کے مطابق ملاقات  وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو اقتصادی سروے برائے مالی سال 2022-23 کی کاپی جمعرات کے روز وزیراعظم ہاوس میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں پیش کی۔

وزیرِاعظم نے معاشی ٹیم کی گزشتہ ایک برس میں ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے کوششوں کو سراہا.

سرکاری زرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی ٹیم کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گزشتہ حکومت سے ورثے میں ملنے والے معاشی چیلنجز اور بے مثال سیلاب کے باوجود اقتصادی ٹیم کی ملکی معیشت کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت آئندہ بجٹ 2023-24 میں زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج اور خودکار زرعی مشینری فراہم کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی اقتصادی ٹیم کو چھوٹے کاشتکاروں کے لیے بلا سود قرضوں کی سہولت کومزید پھیلانے اور اس میں زیادہ کاشتکاروں کی شمولیت کی گنجائش پیدا کرنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت بہتر  فی ایکڑ پیداوار حاصل کرنے والے کسانوں کو انعامات بھی دے گی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ پاشا، وزیراعظم کے معاونین خصوصی طارق باجوہ اور طارق پاشا کے علاوہ وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔