ویب ڈیسک : گوگل کی جانب سے پلے اسٹور پر موجود مشہور ایپ، آئی ریکارڈر، اسکرین ریکارڈر نامی ایپ پر مکمل پابندی لگاتے ہوئے اسے فوراً ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے 50 ہزار سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جانی والی ایپ کو صارفین کیلئے خطرناک ظاہر کردیا۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ ایپ استعمال کرنے سے بڑی تعداد میں صارفین متاثر ہوسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اُنہیں اس ایپ کے بارے میں کچھ مشکوک چیزیں ملی ہیں جو صارفین کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ اِس ایپ سے صارفین کا تمام ریکارڈ مرتب ہوتا رہتا ہے۔ اس طرح ہیکرز فائدہ اٹھاتے ہیں اور صارف کے ڈیٹا اور پاسورڈز ہیک کرلیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے ‘ٹیک کرنچ’ نے بتایا ہے کہ اس ایپلی کیشن کی موجودگی سے فون تک متھ ریٹ اور میلویئر تک رسائی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ سافٹ ویئر ایک جاسوس قسم کا سافٹ ویئر ہے جو خودبخود صارف کے فون میں ڈاؤن لوڈ ہوجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق جب 2021 میں پہلی بار اس ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر اپ لوڈ کیا گیا تو یہ کلیئر تھی، بعد میں اس میں میلویئر شامل کر دیا گیا۔ اس میلویئر کا خطرہ ان صارفین کو ہوسکتا ہے جو آئی ریکارڈر ایپ کا ورژن 1.3.8 استعمال کر رہے ہیں۔