ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگدل شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے

سنگدل شخص نے گرل فرینڈ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے پریشر ککر میں پکا دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بھارت میں 56 سالہ شخص نے بغیر شادی کے تین سال سے ساتھ رہنے والی خاتون سرسوتی ویدیا کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کیے اور پریشر کُکر میں پکادیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر شادی کے ’لائیو ان ریلیشن شپ‘ میں ایک ساتھ رہنے والے جوڑوں کے بہیمانہ قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آفتاب پونا والے کا کیس ابھی ماند نہیں پڑا تھا کہ ایک اور ہولناک واردات ہوئی ہے۔

ممبئی کے علاقے گیتا نگر کے ایک رہائشی پروجیکٹ کی ساتویں منزل سے ناقابل برداشت بدبو آنے پر پولیس کو بلایا گیا۔ پولیس اندر داخل ہوئی تو ایک خاتون کی لاش کے گلے سڑے ٹکڑے تھیلوں اور بیٹ شیٹس میں بندھے ہوئے ملے۔ 

لاش کے کچھ ٹکڑوں کو پریشر کُکر میں پکایا گیا تھا جب کہ گلینڈر کی مدد سے ہڈیوں کا پاؤڈر بنایا اور اسے نالے میں بہا دیا گیا تھا۔پولیس نے فلیٹ میں مقتولہ کے ساتھ رہنے والے 56 سالہ منوج سائیں کو گرفتار کرلیا۔ جس نے دعویٰ کیا کہ خاتون نے خودکشی کی تھی۔

خاتون کی شناخت 32 سالہ سرسوتی ویدیا کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اس فلیٹ میں گزشتہ 3 برسوں سے کرائے پر رہ رہے تھے۔

چند ماہ قبل ہی والکر نامی 27 سالہ لڑکی کو اس کے لیو ان ریلیشن شپ ساتھی آفتاب پونا والا نے گلا دبا کر قتل کیا تھا اور لاش کے 35 ٹکڑے کرکے 18 دنوں میں جنگل کے مختلف علاقوں میں پھینک دیے تھے۔اس واقعے کو انتہا پسند ہندوؤں نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا تھا اور آفتاب پونا والے کو ’لو جہاد‘ کا حصہ قرار دیا تھا۔