پاک ویسٹ انڈیز ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان

8 Jun, 2023 | 01:39 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو فروری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنا تھی تاہم پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن سے متصادم ہونے کی وجہ سے سیریز کو اپریل کے وسط میں شروع کرنے پر غور کررہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کی ونڈو 12 فروری سے 10 مارچ کے درمیان رکھی گئی تھی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے پی ایس ایل ونڈو کے متصادم ہونے اور ہوم سیریز کے شیڈول کیلئے حکام نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے۔

بورڈ حکام نے آئی ایل ٹی20 کے شیڈول کیلئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کیا ہے کہ اور لیگ شیڈول 10 روز پہلے شروع کرنے کی درخواست کی ہے، تاکہ پاکستان کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شریک ہوسکیں

مزیدخبریں