سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کےخلاف دائر درخواستوں پرسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

8 Jun, 2023 | 01:30 PM

 امانت گشکوری: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئی۔

 سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کسی بھی کارروائی کے بغیر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کرنی تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ کا حصہ تھے۔

 واضح رہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع بھی دے رکھا ہے۔ وفاقی حکومت اور پاکستان بار نے مقدمے میں فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں