آمدن سے زائد اثاثے، فرح گوگی اور شوہر نے نیب کو جواب جمع کروا دیا

8 Jun, 2023 | 01:01 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن گجر نے جواب جمع کروا دیا۔

نیب کے طلب کرنے پر فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن گجر نے جواب جمع کروایا جس میں نیب کے افسران کو سزا دینے کی استدعا کی گئی۔

فرح خان کے وکیل  نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ریفرنس دائر کرنے سے قبل پریس ریلیز اور میڈیا کو جھوٹی اور بے بنیاد خبریں دے کر نیب کے قوانین کی خلاف ورزی کی لہٰذا نیب افسران کو سزا دی جائے۔

وکیل کے مطابق نیب کو پرائیوٹ برنس کے معاملے میں تحقیقات کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کا اپنا کاروبار ہے۔نیب کی جانب سے تحقیقات اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔جن بنیک اکاوئنٹس کو بنیاد بنا رہا چھان بین شروع کی گئی ہے وہ پہلے سے ظاہر کردہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرح خان اور ان کے شوہر نیب کیخلاف ہتک عزت کی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔


 

مزیدخبریں