سابق ایم پی اے آفتاب اکبر خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی

8 Jun, 2023 | 12:47 PM

ویب ڈیسک: 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے اختلاف کرنے والے کے پارٹی چھوڑنے کے سبب تحریک انصاف کے بکھرنے کا سلسلہ جاری ہے،چکوال سے سابق ایم پی اے آفتاب اکبر خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑدی۔

سابق ایم پی اے سردارآفتاب اکبر خان نے9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ سردار آفتاب اکبر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 21 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں