’اگر گڈٹوسی یو نہ کہا ہوتا تو عمران جیل میں ہوتا‘

8 Jun, 2023 | 12:02 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا عبدالرزاق کا معاملہ نہ پیش آتا اگرگڈٹوسی یو نہ کہا ہوتا اور عمران جیل میں ہوتا۔

معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کرجارہے ہیں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ،ن لیگ سے صرف 5 لوگ چھوڑ کر گئے ہیں،جہاں جہاں گنجائش ہوگی وہا ں لوگوں کو لیں گے،جہانگیرترین سے ہمارا آئیڈیل ریلیشن ہے،ایک ساتھ چلیں گے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے توشہ خانہ ،القادرٹرسٹ ،بی آرٹی کی چوری کی یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نےریاست پر حملہ کیا ان کا وجودریاست سے بڑا ہے یہ کب تک بہانے بنائے گئے۔

مزیدخبریں