تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچاؤ مارچ لاہور پہنچ گیا

8 Jun, 2023 | 12:19 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: تحریک لبیک پاکستان کا پاکستان بچاؤ مارچ لاہور پہنچ گیا، مارچ کی قیادت حافظ سعد حسین رضوی کررہے ہیں، مارچ کا جگہ جگہ استقبال کیا گیا، شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کا کیا گیا۔

پاکستان بچاؤ مارچ کا استقبال کرنے کیلئے موہلنوال، چوہنگ، ٹھوکر نیاز بیگ، ملتان چونگی، سبزہ زار اور چوک یتیم خانہ استقبالیے لگائے گئے۔ حافظ سعد رضوی پر مختلف مقامات پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

حافظ سعد رضوی نے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبیک والے کہاں ہیں وہ آج دیکھ لیں لبیک والے آئے کھڑے ہیں۔

مزیدخبریں