(شہزاد خان ابدالی)ملک میں انرجی اور معاشی بحران سنگین ہوگیا، حکومت نےبحران سے نمٹنے کے لئےکاروباری مراکز رات جلد بند کرنےکی تجویزپہ اتفاق کرلیا،لاہورچیمبر،فیڈریشن چیمبر،انجمن تاجران کی اکثریت نےتجویزکی حمایت کردی، بعض تاجر تنظیموں نے تجویزکی مخالفت کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نے انرجی اور معاشی بحران پرقابوپانےکیلئےمارکیٹس،بازار،شاپنگ پلازے رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے پر اصولی اتفاق کرلیاہے۔انجمن تاجران خالد پرویز گروپ اور انجمن تاجران قائداعظم گروپ کے صدر ناصر انصاری نے حکومتی تجویز کی مخالفت کی ہے،اور کہا ہے کہ شہری شدید گرمی میں شاپنگ کرنے نہیں آتے،تاجرکورونامیں پہلے ہی دیوالیہ ہوچکے،ایسافیصلہ ہواتوبھرپورمخالفت کریں گے۔
صدر انجمن تاجران ہال روڈ اتفاق گروپ اور حاجی نواز پپوکی نے تجویز کی حمایت کی،ان کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ ملکی مسلہ ہے ،حکومت ہول سیل مارکیٹس
بند کرنے کا اعلان کرے۔
تاجر برادری کی اکثریت نے کہاہےکہ حکومت کاروباری مراکزجلدبند کرنےکےفیصلے سے قبل سٹیک ہولڈرزسے مشاورت یقینی بنائے، تاکہ فیصلےپر 100 فیصد عمل ہوسکے۔