(عابد چوہدری)ساندہ میں بائیس سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ لگ گیا،مظفر کو آئس کے نشے میں ڈوبے دوست نے قتل کیا، ملزم اپنے دوست کی لاش ٹھکانے لگانے کے لئے موٹرسائیکل پر لیکر پھرتا رہا،سی سی ٹی وی سامنے آ گئی۔
ساندہ میں 22 سالہ نوجوان کے قتل کا سراغ لگ گیا،ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مظفر کو آئس کے نشے میں ڈوبے دوست نے قتل کیا ،مقتول اور تین دوست ایک ساتھ بیٹھ کر آئس پیتے تھے،جہاں آئس پینے کے دوران قادر اور مظفر کا جھگڑا ہوا اورقادر نے مظفر کو گولی مار کر قتل کردیا ۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم دوست کی لاش ٹھکانے لگانے کے لئے موٹرسائیکل پر لیکر پھرتا رہا،ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے دوست کی لاش ٹھکانے لگانے اور ثبوت مٹانے کی کوشش کی ۔