اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

8 Jun, 2022 | 05:35 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھالی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب بھر کے 4 لاکھ اساتذہ کے لئے اچھی خبرآگئی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی اٹھالی۔پابندی تمام کیٹگری کے اساتذہ کے تبادلوں پر سے اٹھائی گئی ہے۔

10 جون سے اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔30 جون تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔14 جولائی تک اساتذہ کی درخواستوں کی تصدیق کی جائے گی۔20 جولائی کے بعد اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں