(ویب ڈیسک) پاکستان میں 15 اور 16 جون کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امکان ہے کہ اوگرا کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ وزیراعظم شہباز شریف کو 15 جون کو پٹرولیم کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27 روپے اضافے کی سمری تجویز پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے ساتھ جو معاہدہ کیا ، اس کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، 15 جون کو اوگرا کی سمری آتی ہے تو اس سے قومی خزانے میں مزید نقصان بڑھ جائے گا، پچھلی حکومت کے معاہدے کے مطابق پیٹرول 2 ماہ پہلے ہی 30 روپے مہنگا ہوجانا چاہیے تھا اور اگر پیٹرول کی قیمت نہ بڑھاتے تو روپیہ مزید گرتا اورمہنگائی آتی جبکہ حکومت اب بھی پیٹرول پر 8 روپے سبسڈی دے رہی ہے اور 23 روپے کا نقصان ڈیزل میں رہ گیا ۔