ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دعا زہرہ کیس سےمتعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

دعا زہرہ کیس سےمتعلق عدالت سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کے والدین کا کیس نمٹا دیا، عدالت نے دعا زہرہ کیس کی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ  سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نےدعا زہرا کو لاہور ہائی کورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ ظہیر احمد کیخلاف مقدمے میں پیش رفت کے بعد چالان جمع کرانے کی ہدایت  کی ہے۔

قبل ازیں سماعت کے دوران لڑکی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، والدین نے سرٹیفکیٹ دینے کی کوشش کی تاہم عدالت نے والدین کو سرٹیفکیٹ پیش کرنےسے روک دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ جوپیش کرناچاہتےہیں، لاہورمیں عدالت کے روبرو پیش کریں، سپریم کورٹ اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے پابند ہیں۔ سماعت کے بعد دعا کی ماں باپ سے مختصر ملاقات کرائی گئی اور پولیس لڑکی کو ہمراہ لے گئی۔

دعا زہرہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی مان گئی تھی، وہ بیان دینےوالی تھی مگر پولیس اسے لیکرچلی گئی، جج صاحب نےدوبارہ بیان نہیں لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرےساتھ پورےکیس میں ظلم ہواہے۔