(سٹی 42) ڈالر کی بڑھتی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے سستا ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان آج دن کے آغاز پر تھم گئی اور انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونا شروع ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 33 پیسے کمی کے بعد 201 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا، ڈالر 202.83 سے کم ہو کر 200.50روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں 204روپے پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں کچھ بہتری کے بعد دن کے اختتام پر 202 روپے 83 پیسے پر پہنچ کر بند ہوا۔