یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

8 Jun, 2022 | 10:45 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ کا الیکشن سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

یوسف رضا گیلانی نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلہ میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے۔ 

درخواستگزار کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط مسترد کیا گیا، پریزائڈنگ آفیسر نے بدنیتی سے سات ووٹر مسترد کیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ 

مزیدخبریں