وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی میں مبینہ کو تاہی سامنے آگئی

8 Jun, 2022 | 10:04 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) آزادکشمیر کے وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی میں مبینہ کو تاہی منظر عام پر آگئی ۔

ذرائع کے مطابق ایک  نامعلوم شخص سکیورٹی کو چکما دے کر وزیراعظم  آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے کمرے تک پہنچ گیا، سردارتنویر الیاس کے بروقت الرٹ ہونے پر نامعلوم شخص فرار ہوگیا،  وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹر عرفان نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کے ترجمان ڈاکٹرعرفان کا کہنا ہے کہ واقعہ جمعے اور ہفتےکی درمیانی شب  کوپیش آیا جس کی اعلیٰ سطح  پر تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ  وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے پرنسپل سیکرٹری سمیت 2 ڈی آئی جی معطل کردیے ہیں،  سردارتنویر الیاس کا تمام سکیورٹی اسٹاف بھی تبدیل کر دیا گیا ۔

ڈاکٹرعرفان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں سکیورٹی کو تاہی ممکن نہیں،کوئی اندر کا آدمی ملوث ہوسکتا ہے کیونکہ واقعے کے وقت سکیورٹی کیمرے اور خودکار سکیورٹی نظام غیر مؤثر تھا۔

مزیدخبریں