پولیس نےجعلی کرنسی کاکاروبارکرنیوالے کودھر لیا

8 Jun, 2021 | 10:23 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: رائیونڈ سٹی پولیس نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم کودھر لیا جس  کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے جعلی نوٹ برآمد  ہوئے۔
  تفصیلات کےمطابق رائیونڈ سٹی پولیس نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ملزم  کوگرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شفیق الرحمن کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 3 لاکھ 20 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے جعلی نوٹ پشاور سے لا کر مختلف شہروں میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ، تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزیدخبریں