شادی سے قبل رومانوی ملاقات؛ شلپا شیٹی نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

8 Jun, 2021 | 09:59 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کی آج 46ویں سالگرہ ہے،اس مو قع پر ان کے مداحو ں کی جا نب سے مبا رکبا د کے پیغاما ت بھی دیئے جا ر ہے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ان کی 12سال قبل راج کندرا کے ساتھ شادی ہوئی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں،راج کندرا کے حوالے سے شلپا شیٹی ایک انٹرویو میں واقعہ سنا چکی ہیں کہ راج کے  پاس میری کچھ چیزیں تھیں اور وہ مجھے یہ چیزیں دینے کے لیے لندن سے ممبئی چلے آئے،اصل میں  یہ کچھ قیمتی تحائف تھے، جو وہ مجھے دینا چاہتے تھے۔

 شلپا نے بتایا کہ ”پہلے دن راج نے مجھے ایک کلرڈ بیگ دیا، اگلے دن انہوں نے ایک اور بیگ بھیجا، اس دن میں نے بیگ ملنے کے فوری بعد فون اٹھایا اور راج کو فون کرکے واضح کر دیا کہ ہمارے درمیان کچھ نہیں ہونے والا، کیونکہ میں ممبئی چھوڑ کر لندن منتقل نہیں ہونے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

راج کے ساتھ اپنی پہلی ’رومانوی ملاقات‘ کےمتعلق شلپا نے بتایا کہ ”اس وقت میں شادی کرنے کا سوچ رہی تھی اور راج نے بھی بتایا کہ وہ بھی اب شادی کرنا چاہتا ہے،اس نے مجھے اپنا ممبئی کا پتہ دیا اور ملنے کے لیے کہا،اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سا منے ہے ۔


 

مزیدخبریں