ہانیہ سےبریک اپ پرلوگوں کامذاق،عاصم اظہر بلآخر بول پڑے

8 Jun, 2021 | 09:49 PM

ویب ڈیسک : گلوکار عاصم اظہر  کہنا ہےکہ ہانیہ عامر سےبریک اپ جیسے نازک معاملے کوسوشل میڈیاپرمذاق لیےجانےپرکافی دکھ ہوا تھا۔

 تفصیلات کےمطابق گلوکار عاصم اظہر نےانکشاف کیا ہے کہ ہانیہ عامر سے بریک اپ جیسے نازک معاملے کوسوشل میڈیا پر مذاق لیے جانے پر کافی دکھ ہوا تھا۔ انسٹاگرام پر عاصم اظہر کا گزشتہ برس میزبان وقار ذکا  کودیئےگئےانٹرویوکاکلپ کافی  وائرل ہورہا ہے۔

انٹرویو میں وقار ذکاء کی جانب سے کیے گئے سوال پر عاصم اظہر نے بتایا کہ جو چیز آپ کے دل کے بہت قریب ہو اور اس کاسرعام یوں مذاق بنایا جائےتودل کافی دکھتاہے۔

انہوں نےکہا کہ میں نےاس دوران صبر کیا اورمیں تمام نوجوانوں کوبھی یہی مشورہ دوں گاجہاں کہیں اپنےخلاف چیزیں نظرآئیں توآپ اسےاپنی زندگی سےبلاک کردیں اور صبر کریں کیوں کہ صبر سب سے اچھی دوائی ہے۔

عاصم اظہر نے مزید کہنا تھا کہ  ہانیہ عامر  سے بریک اپ کے بعدمیں نے6دن انسٹاگرام ،ٹویٹر اور فیس بک کو اپنے موبائل سے ہی ڈیلیٹ کردیا تھا۔ اکاؤنٹس ڈی ایکٹیویٹ اس لیے نہیں کیے تھے کہ اگر ایسا کرتا تو اس مسئلے کو مزید طوالت ملتی لہٰذا میں نےیہ تمام ایپلی کیشنزان دنوں اپنےموبائل سے ہی ڈیلیٹ کردیں  جس وجہ سے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف چلنے والے پیغامات کونہ پڑھ سکانہ دیکھ سکا، یہی میرے لیے بہتر تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کئی سال سے گہری دوستی رکھنے والے جوڑے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم کا بریک اپ ہوگیا تھا۔

چند روز قبل ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا پرپرعاشر وجاہت کے ساتھ کلپ سامنے آنے پر ان پر سخت تنقید کی گئی جب کہ عاصم اظہر نے بھی اس حوالے سے ایک پوسٹ کی تھی۔

مزیدخبریں