ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمارا بھی خیال کر لیں، پینشنرز کی التجا !

ہمارا بھی خیال کر لیں، پینشنرز کی التجا !
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)    پینشنرز کا آئندہ  بجٹ میں 25  فیصد   پینشن بڑھانےکا مطالبہ سامنے آگیا۔  

تفصیلات کے مطابق  پنجاب بورڈ  آف ٹیکنیکل ایجوکیشن  کے سابق سیکرٹری ذوالفقار  چیمہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں  مہنگائی میں اوسطاً 35 سے 40  فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔  جس ہر انسان پریشانی میں مبتلا ہے۔ ہمارا پینشن کے علاوہ کوئی آمدن کا ذریعہ بھی نہیں ہ۔  پینشن میں پچھلے 2  سالوں سے  کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔  جس سے زندگی گزارنے میں بہت مسائل پیش آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دن بدن ہر
چیز مہنگی ہوتی جا رہی ہے,سمجھ میں نہیں آتا کہ ضرورت کی اشیاء خریدیں یا جان بچانے کے لیئے مہنگی ادویات۔

 
ذوالفقار علی چیمہ اور دیگر ریٹائرڈ ملازمین نے حکومت سے نئے مالی سال کے بجٹ میں 25 فیصد پینشن میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم  پاکستان ہونے  کی حیثیت سے عمران خان صاحب کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ بوڑھے بزرگوں کے حق میں مثبت فیصلہ کریں۔