5 مرلہ کے گھروں میں رہنے والوں کو بھی جھٹکا دینے کا فیصلہ

8 Jun, 2021 | 08:16 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(علی ساہی)بڑے گھروں کےپراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرزکے خلاف محکمہ ان ایکشن،کینال روڈ پر40 گھروں کو1کروڑ 25لاکھ سے زائد کےٹیکس کی عدم ادائیگی پرقرقی کے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

تفصیل کے مطابق کینال روڈ پرڈائریکٹرفضہ شاہ کے حکم پر40گھروں پر قرقی کے نوٹسزچسپاں کردیئے گئے ہیں ، ای ٹی اومحمد عارف کی زیرِ نگرانی لگژری ہاؤسزکونوٹسز جاری کئے گئے، ڈائریکٹر فضہ شاہ کا کہناہے کہ 2کینال اور اس سےبڑے 40 بڑے گھروں کے مالکان کےذمہ 1کروڑ 25لاکھ سےزائدکے واجبات ہیں،حتمی نوٹسزجاری کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا،ڈ یفالٹر ز بروقت اپنا واجب الاداٹیکس ادا کریں ورنہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 محکمہ ایکسائز نے اے کیٹگری کے علاقے سے وصول کرنے کی بجائےہرکیٹگری کے ایریاسے 5مرلے کے گھروں سے رینٹل ویلیو کےمطابق ٹیکس وصول کیا جائے، اگلے مالی سال سے عملدرآمد کے لئے تجویز حکومت کو بھجوا دی۔

یاد رہے کہ اب چھوٹے گھروں کوایریا کی بجائے رینٹل ویلیوکےحساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا،اسی حوالے سے ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام ریٹنگ ایریازکے ریٹس کے ٹیبل ایکسایز کے پاس موجود ہیں، ریٹس کے مطابق 5 مرلے کے گھروں سےپراپرٹی ٹیکس وصول کیا جائے۔

قبل ازیں صرف اے گیٹگری میں فعال کردہ 5مرلے کے گھرکے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،جن گھروں کے مالکان کوسالانہ 2لاکھ 25ہزار سے زائد امدنی ہوتی ہے ان کے مالکان سے 5فیصد وصولی کی جائے،محکمہ ایکسائز نے تجویز منظوری کے لئے حکومت کو بھجوا دی،ٹیکس کے نفاذ کاحتمی فیصلہ گورنمنٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں