ویب ڈیسک:لاہور شہر تاریخی عمارات کے بعد جس چیز کے باعث دنیا بھر میں جانا جاتا ہے وہ یہاں کے مزیدار کھانے ہیں ۔ انہی کھانوں میں سب سے زیادہ مقبول بریانی بھی ہے۔ ہال روڈ پر واقع بہترین اور لذیذ بریانی کی ایک دکان وقاص بریانی کے نام سے جانی جاتی ہے۔
وقاص بریانی کو آج اسسٹنٹ کمیشنر (اے سی سٹی) نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپر سیل کردیا۔دکان پر سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کے ساتھ انڈور کھانا کھلایا جارہا تھا۔ جس کی اطلاع ملنے پر اے سی سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے وقاص بریانی کو سیل کردیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بریانی میں مری مرغیوں کا گوشت استعمال کرنے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سےوقاص بریانی کو سیل کیا گیا ہے جو کہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔
وقاص بریانی کو مردہ چکن کھانے میں استعمال کرنے پر فوڈ اتھارٹی نے سیل کر دیا
— AHMAD FAISAL (@faisal2win) June 8, 2021
ھور کھاو
اورریٹید بریانی???????????????? pic.twitter.com/OxCkKxjpE3