ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کیلئے نامزد افسروں کے نام

public policy and governance course
کیپشن: public policy and governance course
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:21ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کیلئے 20 افسروں کو نامزد کردیا گیا، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گریڈ 18 سے گریڈ19 میں پروموشن کیلئے21ویں پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کیلئے 20 افسروں کو نامزد کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات محمد سیف انور جھپہ، حق نواز، ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہر عباس شیرازی، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن فرحت حسین فاروق، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فیصل آباد ضمیر حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) سیالکوٹ فاروق صادق نامزد ہونیوالوں میں شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سرگودھا محمد یاسر، سید نزارت علی، ڈپٹی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سید شاہین محبوب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ محمد فاروق اکمل، سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ریلوے ملتان مسعود احمد، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن پی اینڈ ڈی بورڈ کنور انوار علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی اشفاق الرحمن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) ساہیوال یاسر فرید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح پبلک پالیسی اینڈ گورننس کورس کیلئے ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ محمد قیصر نعیم اعظم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرانوالہ انجم ریاض سیٹھی، منیجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی راولپنڈی اویس منظور تارڑ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ آصفہ مرتضیٰ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ گجرانوالہ عتیق الرحمن اور ڈپٹی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر ڈیپارٹمنٹ آصف اقبال کو کورس کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔