پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں نہیں دیکھی جا سکے گی

8 Jun, 2021 | 05:34 PM

(ویب ڈیسک)     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد  فواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی نے اسٹار اور ایشیا سے کرکٹ کا کنٹریکٹ مانگا ہے، سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو  منظور نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔ 
فواد چودھری نے مزید  کہا  کہ جنوبی ایشیا کے تمام رائٹس بھارتی کمنپیوں کے پاس ہیں، اس وجہ سے پاکستان  اور انگلینڈ کی سیریز کو پاکستان میں نشر نہیں کیا  جائے گا۔ البتہ ہم  کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی بیچ کا راستہ نکالیں کیونکہ  سیریز کی نشریات نا ہونے سے  پی سی بی اور سرکاری ٹی وی کو یقیناً نقصان ہوگا۔ 
یاد رہے  کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان  سیریز  8 جولائی،2021  سے شروع ہوگی جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں