گورنر پنجاب اور، سپیکر قومی اسمبلی کے باہم مشورے؟ کس بات پر؟

8 Jun, 2021 | 05:21 PM

قذافی بٹ:گورنر پنجاب اور قومی اسمبلی کے سپیکر نے اپوزیشن کواحتجاجی جلسوں کی بجائے پارلیمنٹ میں مثبت کردار ادا کر نے کا مشورہ دےدیا۔گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر بھی سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی سیاست کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔

گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں حکومتی،سیاسی اور پار لیمانی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے گور نر پنجاب کو کامیاب دورہ امر یکہ پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ ایسے انتخابات چاہتے ہیں جن پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھائے۔ اپوزیشن کو بھی چاہیے ضد اور انا چھوڑ کرانتخابی اصلاحات پر بات کرے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، الیکشن 2023میں ہی ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہا ہے۔ معاشی میدان میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ حکومت ہر قومی ایشوز پر سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔ ہم سب کو مل کر پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

مزیدخبریں