ویب ڈیسک : پاکستانی معروف اداکارہ ارمینا خان کا کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر افسوس کا اظہار،ارمینا خان کا کہنا ہے کہ ہمارے وجود کے لیے اسلاموفوبیا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ ارمینا خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کہ’میں افضل فیملی کےبالکل تباہ ہونےپرصدمےمیں ہوں ، جنہوں نے اپنے پیاروں کو شدید نفرت کی وجہ سےکھودیا۔‘
میری آنکھوں میں اسپتال میں اپنی جان سے لڑنے والے ننھے یتیم بچے کیلئےآنسو ہیں۔ کیا وہ اٹھے گا؟ میں اس واقعہ کو دہشتگردی کا نام دیتی ہوں !‘
ارمینا خان نےمیڈیا پر ہونےوالے مسلم مخالف پراپیگنڈہ کو ایسے واقعات کی وجہ قرار دیا۔ اداکارہ نےمزیدلکھا کہ ’ہمارے وجود کو سب سے بڑا خطرہ سفید فامی حاکمیت سے ہے اور یہ مزید بڑھتا جارہا ہے، کیا اب اگلا شکارآپ یا آپ کا خاندان ہوگا؟
I am in utter shock and absolutely devastated for the Afzal family, who’ve lost loved ones to bitter hate. I am in tears for the little orphaned boy fighting for his life in hospital. What will he wake up to? I am calling it out for what it is - Terrorism!! Contd-
— Armeena ???? (@ArmeenaRK) June 8, 2021
This is what happens when the media constantly bombards you with anti-Muslim propaganda dressed up as news and fact. The biggest threat to our existence is White Supremacy and it is only going to get worse. will it be you or your family next? #RIP #Islamophobia #londonontario
— Armeena ???? (@ArmeenaRK) June 8, 2021
واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے چار افراد کو ٹرک سے روند دیا ،جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا،بہو اورکمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے۔
کینیڈا میں پاکستانی خاندان کو ٹرک ڈرائیور نے کچل دیا، 4 افراد جاں بحق