ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ حرامانی کی ٹک ٹاک پر انٹری

Hira mani
کیپشن: Hira mani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست کر دی ۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستانی معروف اداکاراؤں کے ٹک ٹاک پر آنے کےبعداداکارہ حرا مانی نے بھی ٹک ٹاک پر چھا جانے کی ٹھان لی،حرا مانی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود سے اور اپنے خاندان سے متعلق نئی پوسٹس مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہیں، حرامانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حرامانی کے مداح اُن کے ساتھ ہمیشہ جڑے رہتے ہیں اور اِن میں دن بہ دن اضافہ بھی ہو رہا ہے۔

حرا مانی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک نئی پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کوآگاہ کیا کہ وہ ٹک ٹاک پر آ گئی ہیں، انہوں نے اپنے واحد اور اصل اکاؤنٹ کا ہینڈل بھی شیئر کیا ہے۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ حرا مانی نے اپنی خوبصورت ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فالو کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔