پی سی بی نے کرکٹرز کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فارمولہ بنالیا

8 Jun, 2021 | 03:31 PM

Malik Sultan Awan

 سٹی 42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر متحرک کرکٹرز کو قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا ۔

تفصیلات کے مطابق  کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد بورڈ نے قومی کرکٹرز کے کنٹریکٹ میں رد وبدل کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کو محدود کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں پر بورڈپالیسی ، اپنی سلیکشن ، ٹیم کی مجموعی سلیکشن پر بات کرنے کی پابندی ہوگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے مطابق کھلاڑی سوشل میڈیا پر دوران ٹور یا سیریز ٹیم کی سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی بات نہیں کریں گے،  قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ روانگی سے قبل قومی ٹیم کی کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

مزیدخبریں