(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلمیں پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں لیکن اس بار نئی فلم ’ٹائیگر 3‘ کے سیٹ کو مسمار کردیا گیا جس کی وجہ سے پروڈیوسر کو فلم کی پروڈکشن سے قبل ہی 9 کروڑ روپے تک کا نقصان ہوگیا۔
وجہ یہ تھی کہ گزشتہ برس مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث شوٹنگ میں تاخیر ہوئی۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد فلم کی شوٹنگ کا دوربارہ آغاز ہونے ہی والا تھا کہ اس وقت بدقسمتی سے سمندری طوفان تاؤتے کے باعث ہونے والی بارشوں نے سیٹ کو مزید نقصان پہنچایا۔ سیٹ کو تقریباً 3 سو ورکرز نے مل کر بنایا تھا تاہم اب 100 سے 150 ورکرز اسے مسمار کرنے میں مصروف ہیں جس کے باعث فلم پروڈیوسر کو 9 کروڑ تک کا نقصان ہوا ہے۔